نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پیر کو کسانوں اور حکومت کے مابین ہونے والی بات چیت پھرناکام رہ گئی ہے ۔بات چیت کے ساتویں دور میں گرم جوشی کونہیں دیکھا گیا۔پیر کو چند گھنٹوں کی بات چیت کے بعد جب دوپہر کے کھانے کا وقت آیا تو دونوں فریقوں کے مابین ہلکی ہلچل دیکھنے کو ملی۔
ذرائع کے مطابق اس بار کسانوں نے حکومت کے وزراء کے ساتھ کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ ساتویں دور کی بات چیت کے دوران جب دوپہر کے کھانے کے وقفے کا وقت تھا ، کسانوں کے ساتھ بات چیت میں شامل ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور نریندر سنگھ نے بھی لائن پرلنگرکھانا کھایا۔ اسے ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا گیا۔